26 اگست، 2025، 9:24 PM

آسٹریلیا کا اقدام غیر معقول، نتن یاہو کو حوصلہ ملے گا، عراقچی

آسٹریلیا کا اقدام غیر معقول، نتن یاہو کو حوصلہ ملے گا، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے سفیر کو نکالنا اور الزامات عائد کرنا غیرمعقول ہے، کینبرا کے اقدام سے صرف اسرائیل کو حوصلہ ملے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے آسٹریلوی حکومت کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سفیر کو ملک سے نکالنے اور دیگر اقدامات سے صرف صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کو حوصلہ ملے گا۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں عموما ان افراد کی تائید نہیں کرتا ہوں جنہیں جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا گیا ہے تاہم نتن یاہو کی ایک بات درست ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم واقعی ایک کمزور سیاستدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں دنیا کی قدیم یہودی کمیونٹیز موجود ہیں اور کئی گرجا گھر بھی ہیں۔ اپنے ملک میں ہم ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان تمام حقائق کے باوجود آسٹریلیا میں یہودیوں پر حملے کا ایران کو مورد الزام ٹھہرانا بالکل بے معنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آسٹریلوی عوام کے فلسطین کی حمایت کے نتیجے میں قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ کینبرا کو معلوم ہونا چاہیے کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کی قیادت میں چلنے والے ملک کو خوش کرنے کی کوشش کرنا صرف نتن یاہو اور دیگر شدت پسند عناصر کو حوصلہ دے گا۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے ایران کے سفیر کو غیر مقبول شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں سات دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی تین دیگر ایرانی سفارتکاروں کو بھی باہر جانے کی ہدایت دی گئی۔

آسٹریلیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے سڈنی اور میلبورن میں یہودیوں کے خلاف حملوں کی ترغیب دی۔ مزید برآں، آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور اپنے سفارتکاروں کو تیسرے ملک منتقل کردیا ہے۔

News ID 1935040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha