مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کا محاصرہ نہ صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ایک غیرقانونی اور مجرمانہ اقدام بھی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بھی خلاف ہے۔
بقائی نے کہا کہ یہ عمل اقوامِ متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 2(4) کی خلاف ورزی ہے اور 1974 کی قرارداد 3314 کے تحت اسے جارحیت تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک قوم کو اجتماعی سزا دینے کے ارادے سے کیا گیا یہ اقدام جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
آپ کا تبصرہ