مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکنز کی ناموافق صورتِ حال پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کی، تاکہ وہاں کی عملی صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے سکیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کا میرا دورہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کی آزادی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے ہمارے پختہ عزم کی ایک بار پھر تصدیق کرتا ہے۔
اس دہشت گرد ادارے نے اپنے فوجیوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہماری معاونت سے 3 ہزار سے زائد تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔ آبنائے ہرمز کو بحری بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی ہماری کامیاب کوششوں کے بعد، گزشتہ چند ماہ کے دوران اس علاقے میں سرگرمیوں کی سطح مستحکم رہی ہے۔ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے مرکزی راستے ایرانی بحری بارودی سرنگوں سے پاک ہیں۔ ہم نے موسمِ گرما سے اب تک خلیج فارس کے خطے میں اپنے شراکت داروں کو 1.5 ارب بیرل سے زائد تیل برآمد کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ امریکہ اور اس کے علاقائی شراکت داروں کو آبنائے ہرمز پر مکمل اور فیصلہ کن کنٹرول حاصل ہے۔ ہماری توجہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے تسلسل کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔
واضح رہے آبنائے ہرمز پر تسلط کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی غیر قانونی جارحیت کے بعد اس علاقے کے غیر محفوظ ہونے کے باعث تیل اور توانائی کے دیگر ذرائع کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ