25 اکتوبر، 2026، 11:01 PM

اقوامِ متحدہ میں اماراتی اُمیدوار؛مرغیوں کی رکھوالی کے لیے لومڑی کا انتخاب، قالیباف

اقوامِ متحدہ میں اماراتی اُمیدوار؛مرغیوں کی رکھوالی کے لیے لومڑی کا انتخاب، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوامِ متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سابق نمائندہ لانا نسیبہ کی سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزدگی کو اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے پر قبضہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، جس کا مقصد خطے میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے منصوبے کے لیے سفارتی راستہ ہموار کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سابق نمائندہ لانا نسیبہ کی نامزدگی کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے پر قبضہ کرنے کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد خطے میں ’گریٹر اسرائیل‘ کے منصوبے کے لیے سفارتی راستہ ہموار کرنا اور ایک منظم نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں اماراتی اُمیدوار؛مرغیوں کی رکھوالی کے لیے لومڑی کا انتخاب، قالیباف

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اماراتی سفارت کار کا سابقہ ریکارڈ غزہ کے المیے کا دفاع کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ اب یہ لومڑی اپنے لنکڈ اِن پروفائل کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے تاکہ ’مرغیوں کے ڈربے کی رکھوالی‘ کی ملازمت کے لیے درخواست دے سکے۔

قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لانا نسیبہ کے ایک پرانے انٹرویو کے کچھ حصے بھی شیئر کیے، جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور باہمی تعاون کا دفاع کیا تھا۔

News ID 1942360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha