23 اکتوبر، 2026، 8:05 PM

غاصب صیہونی وزیرِ جنگ کا دعویٰ: ایران اور اخوان المسلمین اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں

غاصب صیہونی وزیرِ جنگ کا دعویٰ: ایران اور اخوان المسلمین اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں

غاصب صیہونی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران، اس کے اتحادی اور اخوان المسلمین اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں اور کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت میں شیعہ محور، اس کے اتحادی اور اخوان المسلمین کا محور اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کے خلاف حملوں اور کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، یسرائیل کاتس نے ایران کے حوالے سے ان کی بے چینی اور مزاحمت کے خوف کی عکاسی کرتے ہوئے مزید دعویٰ کیا ہے کہ آج فوج کے اہلکاروں نے الخلیل سے تعلق رکھنے والے حماس کے ایک گروہ کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا، جو بڑی تعداد میں عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے مقصد سے کارروائی کرنا چاہتا تھا۔

غاصب صیہونی وزیرِ جنگ نے اس سے قبل بھی الخلیل میں ایک جہادی کارروائی کے ردعمل میں کہا تھا، جس میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے، کہ وہ اس محلے کو خالی کروا دیں گے جہاں سے الخلیل کی کارروائی کرنے والے نکلے تھے اور دہشت گردی کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ تخریب کاروں اور انہیں بھیجنے، ان کی حمایت اور مدد کرنے والوں کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

واضح رہے غاصب صیہونی وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ اس کے پاس ایسی انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران انتخابات سے پہلے اسرائیل پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

News ID 1942314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha