مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن دورۂ تہران کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک تینوں ممالک، ایران کے ساتھ مل کر، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران قومی سلامتی یقینی بنانے کے ایران کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں ایک مؤثر، خودانحصار اور مقامی بنیادوں پر قائم سلامتی نظام کے قیام کی جانب اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ