مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے امریکہ کے تزویراتی تیل کے ذخائر میں خام تیل کی مقدار 282.7 ملین بیرل تک پہنچ گئی، جو اکتوبر 1982ء کے بعد سے اب تک کی کم ترین سطح شمار ہوتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے امریکی محکمۂ توانائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیل کے ذخائر میں حالیہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم کے تحت ہوئی ہے، جس میں ان ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
واضح رہے یہ اقدام آبنائے ہرمز کی بندش اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بعد کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ