مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل بقائی نے ایران اور پاکستان کی سرحد بند ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، بعض تکنیکی مسائل موجود ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔
بقائی نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرنے والا ایران پہلا ملک تھا۔ دونوں ممالک اس وقت اپنے دوطرفہ تعلقات کے ایک اہم مرحلے میں ہیں اور دونوں کی قیادت اس دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرحد سے متعلق مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تکنیکی نظام کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ