23 اکتوبر، 2026، 9:28 PM

الخلیل کا محاصرہ کر کے رہائشیوں کو بے دخل کریں گے، طفل کش کا دعویٰ

الخلیل کا محاصرہ کر کے رہائشیوں کو بے دخل کریں گے، طفل کش کا دعویٰ

غاصب صیہونی وزیرِاعظم نے الخلیل میں جہادی کارروائی کے ردعمل میں دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج اس شہر کا محاصرہ کرے گی اور فلسطینیوں کے تمام گھروں میں داخل ہوکر ہتھیار جمع کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی وزیرِاعظم نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں جہادی کارروائی کے مقام کا دورہ کیا۔

طفل کش نے الخلیل کی کارروائی کے بعد اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ طفل کش نے اس شہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج الخلیل کے ان محلوں میں داخل ہوگی جہاں سے دہشت گرد آئے تھے اور وہاں کے رہائشیوں کو بے دخل کرے گی۔

قصاب غزہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے الخلیل کی کارروائی کرنے والوں کو روک دیا اور ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم الخلیل کے ان محلوں میں بھی وہی کارروائی کریں گے جو ہم نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں کی تھی، جہاں سے دہشت گرد آئے تھے۔ ہم رہائشیوں کو بے دخل کریں گے اور ہتھیار جمع کرنے کے لیے ہر گھر میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے غاصب صیہونی وزیرِاعظم، جو ہر واقعے سے انتخابی مقاصد کے حصول کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اس وقت الخلیل اور حلحول کا محاصرہ کر رکھا ہے اور دیگر علاقوں تک کارروائی پھیلانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک وسیع اور طاقتور کارروائی کی ہے، جس کی مثال چھ روزہ جنگ کے بعد سے نہیں ملتی۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں 100 سے زیادہ یہودی بستیاں اور نئی فوجی چوکیاں قائم کی ہیں اور مزید قائم کرے گا۔

واضح رہے آج صبح مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صیہونی مخالف کارروائی کے دوران دو غاصب صیہونی فوجی ہلاک اور کم از کم چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1942316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha