25 اکتوبر، 2026، 8:28 AM

اسرائیل کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناقابل رہائش بنا سکتے ہیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ

اسرائیل کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناقابل رہائش بنا سکتے ہیں، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں غیر آباد کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: ’’جان لو کہ ہماری قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کو غیر آباد کرنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر نہیں لگے گی۔‘‘

ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ تصویر میں اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کے تمام حصوں کو نشان زد کیا ہے۔

News ID 1942345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha