25 اکتوبر، 2026، 11:48 AM

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر جرمنی کے متضاد مؤقف پر بقائی کی تنقید

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر جرمنی کے متضاد مؤقف پر بقائی کی تنقید

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمن چانسلر کے بیان اور حالیہ یورپی مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف اسرائیلی حملوں کی حمایت کی گئی اور دوسری طرف اب کشیدگی کم کرنے پر زور دینا تضاد کی واضح مثال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے جرمنی اور اس کے بعض یورپی اتحادیوں کے مؤقف کو متضاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جون 2025 میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل وہ گھناؤنا کام کر رہا ہے جو ہم سب کے لیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اکتوبر 2026 میں جرمنی اور بعض دیگر یورپی ممالک ایران پر دوبارہ حملے کے امکان پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جرمن فلسفی فریڈرک شلر کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے اس صورتحال پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ اگر عقل و دانش کو جنون کے تابع کر دیا جائے اور وہ بے بسی کے عالم میں تباہی کی طرف گھسیٹی جائے تو اس کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟

News ID 1942349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha