22 اگست، 2025، 2:00 PM

ایران اور یورپی ٹرائیکا وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، سنیپ بیک میکانزم پر گفتگو ہوگی

ایران اور یورپی ٹرائیکا وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، سنیپ بیک میکانزم پر گفتگو ہوگی

ایران اور برطانیہ، فرانس، جرمنی کے وزرائے خارجہ پابندیوں کے خاتمے اور اسنیپ بیک میکانزم پر ٹیلیفونک بات چیت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ جمعہ کو ٹیلیفونک گفتگو کریں گے جس میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور یورپ کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات کی تازہ صورتحال کے حوالے سے اسماعیل بقائی نے کہا کہ طے شدہ ہم آہنگی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور فرانس، برطانیہ، جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے درمیان گفتگو ہوگی۔ اس رابطے کا موضوع ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے سے متعلق امور ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق، ایران اور یورپی وزرائے خارجہ ایٹمی مسئلے اور ایران کے مطالبات پر بات کریں گے، خصوصاً ان ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر جو ایران پر عائد کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی وہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی گفتگو کریں گے اور اس بات پر زور دیا جائے گا کہ دیگر فریقوں کو ان مجرمانہ اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

اس سے قبل، امریکی صحافی لورا روزن نے جمعرات کی شام رپورٹ دی تھی کہ تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے باخبر ذریعے کے حوالے سے ایکس پر لکھا کہ یورپی وزرائے خارجہ کل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اسنیپ بیک میکانزم کے حوالے سے مشترکہ ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔

News ID 1934949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha