29 جنوری، 2023، 3:59 PM

قطری وزیر خارجہ کی تہران آمد؛ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

قطری وزیر خارجہ کی تہران آمد؛ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

اتوار کے روز قطری وزیر خارجہ کی تہران آمد پر ایرانی وزیر خارجہ نے ان کا باضابطہ استقبال کیا، پھر دونوں رہنماوں نے باہمی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جو اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچےتھے، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کا سرکاری استقبالیہ تقریب خیر مقدم کیا۔

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قبل از ایں دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات اس گفتگو کے اہم موضوعات میں سے ایک تھے۔

خیال رہے کہ قطر ان ممالک میں سے ایک ہے جو ایران اور امریکہ کے درمیان پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات کے دوران طرفین کے پیغامات ایک دوسرے کو پہنچاتا رہا ہے۔ چنانچہ قطر کے وزیر خارجہ نے امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ امریکہ اس بات میں دلچسپی رکھتا ہے کہ پیغامات کے تبادلے اور یورپی یونین کی بطور رابطہ کار کوششیں سمجھوتے کے حصول اور جے سی پی میں واپسی کی صورتی میں نتیجہ خیز ہوں۔

News ID 1914443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha