مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وفد میں وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے معاون تخت روانچی اور بین الاقوامی و قانونی امور کے معاون غریب آبادی بھی شامل ہیں۔
ایران اور امریکہ نے جوہری معاملے پر بالواسطہ مذاکرات پر اتفاق کرنے کے بعد عمان کو مذاکرات کے لیے انتخاب کیا تھا۔
عمان روانگی سے پہلے عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی بالواسطہ مذاکرات ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی مفادات اور قومی اقتدار کے تحفظ کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ