مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں اور مالی لین دین تا اطلاع ثانی روک دیے گئے ہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ علاقائی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل امارات کی وزارت دفاع نے دعوی کیا تھا کہ چند گھنٹے قبل امارات کی جانب داغے گئے میزائل ایران کی طرف سے فائر کیے گئے تھے۔ تاہم ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔
ایران نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے الزامات خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔
آپ کا تبصرہ