امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئوسعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگوکریں گے اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے کے مضمرات کا جائزہ لیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس سے قبل  آرامکو پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا جبکہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایرانی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں سعودی عرب  ایران کا براہ راست  نام لینے سے خوفزدہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد امارات کا دورہ کریں گے۔

News Code 1893849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha