24 نومبر، 2026، 8:25 PM

کوئی طاقت ایرانی قوم کی فکر اور جڑیں ختم نہیں کرسکتی، صدر پزشکیان

کوئی طاقت ایرانی قوم کی فکر اور جڑیں ختم نہیں کرسکتی، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر آنے والی نسلوں کی درست تربیت کی جائے تو دشمن چاہے عمارتوں کو سو بار تباہ کر دے، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسکولوں کی تعمیر اور نظام تعلیم کے حوالے سے ہماری سوچ اور ترجیحات میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمارت بذات خود اصل سرمایہ نہیں بلکہ اصل اہمیت انسانوں اور اس فکر کی ہے جس کے نتیجے میں یہ عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں۔ اگر دشمن ہمارے بنیادی ڈھانچے اور سہولتوں کو تباہ کر دے تو ہم انہیں دوبارہ تعمیر کرسکتے ہیں، لیکن اگر ہم نے ملک کی فکری صلاحیت اور انسانی سرمائے کی حفاظت نہ کی تو اس سے کہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

صدر پزشکیان نے ایران پر بیرونی دباؤ اور ملک کو کمزور کرنے کی دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ چند افراد کو شہید کرکے ایران کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے، لیکن ان اقدامات کے نتیجے میں پہلے سے زیادہ ثابت قدم، مضبوط اور صاحب ایمان افراد سامنے آئے۔ کیونکہ جس انسان کی جڑیں اپنی سرزمین میں پیوست ہوں، وہ دھونس اور دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت اور عقائد نے لوگوں میں یہی جذبہ پیدا کیا ہے۔ ممکن ہے نامناسب تعلیم و تربیت کے باعث بعض افراد کی سوچ اور نظریات مختلف ہوگئے ہوں، لیکن معاشرے کا ایک بڑا حصہ ایران، عوام اور ملک کی خدمت کے لیے پورے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

صدر ایران نے اس بات پر زور دیا کہ نظام تعلیم کی موجودہ صورت حال پر مطمئن ہو کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ صورت حال سے مطمئن نہیں ہیں اور ان کا یقین ہے کہ اس شعبے میں اس سے کہیں بہتر کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے۔ اسکولوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے چاہئیں۔ ملک میں اس کام کے لیے صلاحیت اور وسائل موجود ہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اور اہل افراد کو عملی میدان میں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

News ID 1943096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha