24 نومبر، 2026، 12:15 PM

خلیجِ فارس کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، نمائندہ ولی فقیہ بوشہر 

خلیجِ فارس کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، نمائندہ ولی فقیہ بوشہر 

نمائندہ ولی فقیہ صوبۂ بوشہر نے صوبے میں عالمی استکبار کی مسلسل شکست کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجِ فارس کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ بوشہر میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے اس صوبے میں عالمی دہشت گردوں کی متعدد شکستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خلیج فارس کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔

آیت اللہ غلام علی صفائی بوشہری نے پیر کی شب آبدان کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب اور دو گمنام شہداء کی تدفین کی تیرہویں برسی کے موقع پر انقلابی عوام کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی قیادت میں خلیج فارس میں ایسا عظیم کارنامہ انجام دیا اور ٹرمپ اور اس کی جماعت کو ایسی شکست سے دوچار کیا کہ اس کے اثرات امریکہ کے قلب تک پہنچ گئے۔ یہ شہداء اور اسلامی جمہوریہ ایران کے محاذِ مزاحمت کی طاقت کا نتیجہ ہے اور مسلسل فتوحات کا آغاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلابِ اسلامی نے بوشہر کے عوام کی ثقافت میں مزاحمت اور استعمار مخالف جدوجہد کے کلچر پر خصوصی زور دیا ہے۔

صوبۂ بوشہر میں نمائندۂ ولی فقیہ اور امام جمعہ نے مزید کہا کہ امریکیوں نے کہا تھا کہ ہم بوشہر کو تقسیم کر دیں گے اور جزیرۂ خارگ کو اس سے الگ کر دیں گے، کیونکہ وہاں تیل موجود ہے۔ مگر کیا تم میں اتنی جرأت ہے؟ اگر برطانیہ یہ کر سکا تو تم بھی کر سکتے ہو اور اگر ہالینڈ یہ کر سکا تو تم بھی کر سکتے ہو، لیکن ان سب کو شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

امام جمعہ بوشہر نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آؤ اور بوشہر کو دیکھو، یہاں برطانیہ کی صرف ایک قبرستان باقی رہ گیا ہے۔ اگر تم ایک اور قبرستان کا اضافہ کرنا چاہتے ہو تو آؤ، تاکہ امریکیوں کے قبرستان کے نام سے ایک بڑا قبرستان بھی قائم کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ آج خلیج فارس ہمارا ہے، آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے اور ملک انقلابی قوتوں کے ہاتھ میں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا کہ شہداء کے نام حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام سے جڑے ہوئے ہیں۔

صوبۂ بوشہر کے نمائندۂ ولی فقیہ اور امام جمعہ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبۂ بوشہر کے عوام جب تک ان کے جسم میں جان باقی ہے، ولایت اور خلیج فارس کے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

News ID 1943087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha