مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ اگر یہ جماعت کامیاب ہوئی تو دو واقعات پیش آئیں گے: اسٹاک مارکیٹ کے اشاریوں میں کمی اور ایران کے حملوں میں شدت۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی رہنما ڈیموکریٹس کو کمزور اور ناکارہ افراد سمجھتے ہیں اور امریکہ کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید دعویٰ کیا کہ وہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ ایران اور ڈیموکریٹس نے ممکنہ حد تک طویل عرصے تک تیل کی قیمتیں بلند رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کی ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب تک 81 ہزار مظاہرین کو ہلاک کر چکا ہے۔
امریکی دہشت گرد صدر نے امریکی ریاست مینیسوٹا میں صومالی تارکینِ وطن کی برادری کے حوالے سے بھی دعوے کرتے ہوئے کہا کہ صومالی باشندوں نے اس ریاست کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور ان میں سے تقریباً 95 فیصد کسی نہ کسی قسم کی سماجی امداد سے مستفید ہو رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ