مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی کی جانب سے غزہ شہر کے مغربی حصے پر حملہ کیا گیا۔ غزہ کے الشفا اسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیم حرکت المجاہدین نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہری آبادی کے خلاف "جنگی جرم" قرار دیا۔ تنظیم نے کہا کہ عام شہریوں اور عوامی مقامات کو مسلسل نشانہ بنانا فلسطینی عوام کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی کارروائیاں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ تنظیم نے عالمی برادری اور ثالثی کرنے والے فریقوں سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور حملوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
آپ کا تبصرہ