1 اکتوبر، 2026، 8:56 AM

فرانس میں طلباء کا احتجاج؛ 76 افراد زخمی

فرانس میں طلباء کا احتجاج؛ 76 افراد زخمی

فرانسیسی طلباء کی جانب سے اساتذہ کی کمی، تعلیمی سہولیات کے فقدان اور اسکولوں کی نامناسب صورتحال کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس کے دوران اب تک 76 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں تعلیمی وسائل کی کمی، کلاسوں میں طلبہ کی زیادہ تعداد اور اساتذہ کی کمی کے خلاف طلباء کے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا اور لیون، لیل اور سین ڈنی جیسے شہروں تک پھیل گیا ہے۔ مظاہرین نے متعدد اسکولوں کے داخلی راستے بند کیے جبکہ بعض مقامات پر کچرے کے ڈبوں کو آگ لگانے اور اشیا پھینکنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

فرانس کے وزیر تعلیم ایڈوارد ژفری نے بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک 76 طلبہ اور اسکولوں سے وابستہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ لوران نونیز نے بھی بتایا کہ منگل کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران تقریباً 440 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے۔

یہ احتجاج ایسے وقت میں جاری ہیں جب فرانسیسی حکومت پر سیاسی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک کے 2027 کے بجٹ کی پیشکش بھی قریب ہے۔

News ID 1941778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha