مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سراوان کے علاقے غفورآباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو دور سے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
اندھا دھند فائرنگ کے دوران ایک بلوچ شہری دہشت گردوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
واضح رہے کہ جیش الظلم کے دہشت گرد گزشتہ چند روز سے امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں عام شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ