3 اکتوبر، 2014، 12:11 AM

عراق

عراق میں20 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 40 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق میں20 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 40 داعش دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/3 اکتوبر/ 2014 ء :عراق میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 40 داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 20 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 40 داعشی دہشت گرد بھی  ہلاک ہوگئے  ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے مغربی علاقے ہیت میں دہشت گرد سلفی وہابی تنظیم داعش کے 20 سے زائد مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار اور 4 فوجی جاں بحق ہوگئے،مقامی پولیس کے مطابق دہشت گردوں  نے بارود سے بھری گاڑی ہیڈکوارٹر کے گیٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا جبکہ دھماکے کے بعد 20 سے 25 حملہ آوروں فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 حملہ آوروں کو موقع پر ہلاک کردیا۔

ادھر داعش دہشت گردوں نے اسی طرز کا ایک اور حملہ مغربی بغداد کے علاقے الرمادی میں پولیس کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر کیا جہاں مختلف 3سمتوں سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے مرکزی دروازے پر خود کش حملہ کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد بارود سے بھری گاڑی کمپاؤنڈ کے قریب پہنچ کر دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فوجی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ کو دھماکے سے اڑا کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈکوارٹر میں داخل کی جبکہ اس دوران 15 سے 20 حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 20  داعش دہشت گرد مارے گئے اور 2 گھنٹے سے زائد آپریشن میں انسداد دہشت گردی فورس کے 3 اہلکار بھی جاں بحق  ہوگئے۔ ذرائ‏ کے مطابق عراق میں داعش دہشت گردوں کو زبردست ناکامی اور شکست کا سامنا ہے اور اس لئے وہ اب خودکش حملوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

News ID 1841671

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha