3 مئی، 2017، 8:04 AM

شامی مہاجرین کے کیمپ پر داش کے حملے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق

شامی مہاجرین کے کیمپ پر داش کے حملے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق

شام کے سرحدی علاقے میں مہاجرین کے کیمپ پر سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں کیمپ میں رقہ کے مہاجرین عارضی طور پر مقیم تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سرحدی علاقے میں مہاجرین کے کیمپ پر سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں کیمپ میں رقہ کے مہاجرین عارضی طور پر مقیم تھے۔اطلاعات کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے ہساکی میں داعش نے سرحد کے قریب قائم مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں 300 سے قریب مہاجرین عارضی طور پر مقیم تھے، 5 خودکش حملہ آوروں نے عارضی بستی میں داخل ہوتے ہوئے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکوں سے اڑانا شروع کیا جس کے بعد کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں  خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے کیمپ میں داعش کے زیرتسلط شہروں موصل اور رقہ سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہونے والے افراد مقیم تھے جنہیں منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا جب کہ 30 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1872217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha