9 دسمبر، 2025، 6:43 PM

امریکہ کی ونزوئیلا مخالف سازشیں، مادورو کے بعد قیادت پر خفیہ منصوبہ بندی

امریکہ کی ونزوئیلا مخالف سازشیں، مادورو کے بعد قیادت پر خفیہ منصوبہ بندی

امریکہ نے صدر مادورو کے بعد وینزویلا کی حکومت کے بارے میں مختلف منصوبوں پر غور کرنا شروع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف امریکی دھمکیوں اور سازشوں کے بعد کراکس حکومت کے بارے میں مختلف منصوبے سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو کی برطرفی کے بعد کے حالات سے نمٹنے کے لیے خفیہ منصوبے تیار کر لیے ہیں۔ یہ منصوبے انتہائی رازداری کے ساتھ مرتب کیے جارہے ہیں اور ان میں اقتدار کے خلا کو پر کرنے کے مختلف آپشنز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ونزوئیلا کی اپوزیشن نے بھی اپنے منصوبے امریکی حکام کے ساتھ شیئر کیے ہیں تاکہ مادورو کے بعد فوری طور پر اقتدار کی منتقلی ممکن بنائی جاسکے۔ یہ تمام اقدامات واشنگٹن کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا حصہ ہیں، جو عرصہ دراز سے لاطینی امریکہ کے ممالک میں جاری ہیں۔

دوسری جانب صدر نیکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ پلان 2026 کے تحت دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزوئیلا اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا اور نئی حکمت عملی کے ذریعے فوجی طاقت کو بڑھایا جائے گا۔

وزیر دفاع نے بھی کہا کہ امریکی دباؤ اور خطرات کے جواب میں فوجی ڈھانچے کو ازسرنو تشکیل دیا جا رہا ہے اور نیم فوجی دستوں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ یہ اقدامات ملک کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

News ID 1936989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha