9 دسمبر، 2025، 6:29 PM

عراق، حزب اللہ اور انصار اللہ دہشت گردوں کی فہرست سے خارج، غلطی کی تحقیقات کا حکم

عراق، حزب اللہ اور انصار اللہ دہشت گردوں کی فہرست سے خارج، غلطی کی تحقیقات کا حکم

عراقی مرکزی بینک نے حزب اللہ اور انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مرکزی بینک کی کمیٹی نے سابقہ فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے حزب اللہ اور یمنی انصار اللہ تحریک کے نام فہرست سے نکال دیے، جبکہ وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے غلطی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق نے باضابطہ طور پر حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کو اثاثے منجمد کرنے کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔  

عراقی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک کی اثاثے منجمد کرنے والی کمیٹی نے فیصلے کا جائزہ لے کر ان گروہوں سے متعلق تمام عنوانات کو فہرست سے نکال دیا۔ نئے ترمیمی فیصلے میں سابقہ شقوں کو ختم کردیا گیا ہے اور اسے سرکاری گزٹ اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے والے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔  

اس سے قبل کمیٹی نے غلطی سے حزب اللہ اور انصار اللہ کے نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیے تھے۔

وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق عراق نے صرف ملایشیا کی درخواست پر داعش اور القاعدہ سے متعلق اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ حزب اللہ اور انصار اللہ کو شامل کرنا حقیقت کے خلاف تھا۔  

عراقی حکومت نے اپنے بیان میں زور دیا کہ لبنان اور فلسطین کے عوام پر جارحیت کے خلاف اس کے سیاسی و انسانی مؤقف اصولی، مستقل اور غیرقابل مذاکرات ہیں۔ یہ مؤقف عراقی عوام کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ خطے کے عوام آزادی اور باعزت زندگی کا حق رکھتے ہیں۔

News ID 1936986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha