انصار اللہ
-
یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات؛ الصلو علاقے کو آزاد کروا لیا گیا
یمنی ذرائع نے یمن کی مسلح افواج کی نئی فتوحات اور صوبۂ تعز کے علاقے الصلو کو آزاد کروانے کی اطلاع دی ہے۔
-
مستقل جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؛ قومی اور اسلامی اصول یمن کی ریڈ لائن، انصار اللہ
انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ہم تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ جامع سیاسی عمل کے قیام کے لیے یمنی-یمنی مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔
-
سعودی ڈرون ’’وِنگ لونگ 2‘‘ مناسب ہتھیار سے مار گرایا گیا، یمن
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب سے وابستہ ’’وِنگ لونگ 2‘‘ قسم کے ڈرون کو مناسب ہتھیار سے مار گرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
-
شہر تعز کے مختلف علاقے انصار الله یمن کے ہاتھوں آزاد
انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے رکن نے یمنی مسلح افواج کی وسیع پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعز کے اطراف کے علاقوں کی آزادی کے پیشِ نظر شہر تعز کو آزاد شدہ تصور کرنا چاہیے۔
-
امریکی مفادات کی تکمیل کے لیے سعودی عرب یمن پر جارحیت کررہا ہے، البخیتی
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت کا مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ہے۔
-
انصارالله کے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے
سعودی اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی انصارالله تحریک نے جنوبی سعودی عرب کے علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں دو بیلسٹک میزائل اور چار ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
-
یمنی عوام کو اپنی مرضی سے صدر، وزیراعظم اور قیادت منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، علامہ حسنین گردیزی
مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے صدر علامہ حسنین عباس گردیزی نے یمن کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک کی قیادت کا اپنے ملک کے بجائے غیر ملکی دارالحکومت میں بیٹھ کر نظامِ حکومت چلانا اس قوم کی آزادی اور خودمختاری پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
-
یمنی فورسز سعودی سرحد کے قریب پہنچ گئیں، ٹرمپ یمن پر حملے سے گریزاں ہیں، نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز کے مطابق انصار اللہ کی سعودی عرب کی جانب پیش قدمی اور ریاض سے وابستہ عناصر کے ساتھ شدید جھڑپوں نے براہ راست زمینی تصادم کے خطرے کو بڑھا دیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے فی الحال یمن پر امریکی فضائی حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
یمن خطے کی مؤثر قوت بن چکا ہے، انصار اللہ
تحریکِ انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر نے یمنی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اس انقلاب نے یمن کو علاقائی سطح پر ایک فعال کردار دیا اور یمنی عوام جارحیت کے خاتمے، محاصرے کے خاتمے اور ملکی خودمختاری و آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
-
ریاض پر انصار اللہ کا میزائل حملہ، یمن کا سعودی عرب کو مزید انتباہ
ریاض پر میزائل حملے کے بعد یمنی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حملوں میں شدت کا جواب مزید شدید کارروائی سے دیا جائے گا۔
-
مصر، یمن میں فوج بھیجنے کی سعودی درخواست مسترد، مذاکرات پر تاکید
قاہرہ نے یمن میں زمینی فوج بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ بحران کے حل کے لیے سیاسی اور مذاکراتی راستہ اختیار کیا جائے۔
-
سعودی کی یمن جنگ بندی کے لیے عمان سے مدد کی درخواست
المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں دو ہفتے کی جنگ بندی کے قیام کے لیے سلطنتِ عمان سے مدد طلب کی ہے۔
-
مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کا دعوی سراسر جھوٹ ہے، انصار اللہ
انصار اللہ یمن کے رہنما نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش کی صہیونی میڈیا کی خبر بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہے۔
-
سعودی عرب کو یمن کے بحران سے کوئی نہیں بچا سکتا، سابق امریکی افسر
امریکہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے سابق سربراہ جو کینٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے بحران سے نکلنے کے لیے جس قدر دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے، اسے کوئی ملک اس بحران سے نہیں نکال سکے گا۔
-
یمن میں سعودی عناصر میں بدعنوانی اور اختلافات، سی این این کی رپورٹ
سی این این نے انصار اللہ کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمنی عناصر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی، بدانتظامی اور اندرونی اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
یمن کے مغربی ساحل پر انصاراللہ کی پیش قدمی کیوں اہم ہے؟
المخا سے باب المندب کے قریب علاقوں تک انصاراللہ کی پیش قدمی نے یمن کی جنگ کے میدان میں طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی و توانائی کے اہم راستوں پر اس کے اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے۔
-
تحریکِ انصار اللہ کا سعودی عرب کو انتباہ! جارحیت کا جواب جارحیت
تحریکِ انصار الله یمن کے سینیئر رکن حزام الاسد نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ یمن میں آزاد کروائے گئے علاقوں کے بنیادی ڈھانچے، ہوائی اڈوں یا بندرگاہوں پر کسی بھی حملے کا جواب حملے کی صورت دیا جائے گا۔
-
یمنی فورسز کی برق رفتاری سے پیش قدمی؛ المخا مزاحمتی جوانوں کے کنٹرول میں
یمنی مزاحمتی فورسز نے سعودی عرب اور اس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف جاری لڑائی میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے المخا بندرگاہ سمیت کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
عبدالسلام کی سعودی عرب کے امن مخالف رویے پر تنقید
صنعا کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کو کشیدگی بڑھانے اور جرائم کے ارتکاب کے بجائے امن کی اپیل کا مثبت جواب دینا چاہیے تھا۔
-
سعودی عرب دوسرے ممالک کو یمن جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی چینل
سی این این کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر حملے کے لیے جنگی منصوبے تیار کرلیے ہیں اور امریکا و یورپی اتحادیوں سے رابطوں کے ساتھ دیگر ممالک کو بھی اس جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
یمن کے مغربی محاذوں پر یمنی فوج اور سعودی عناصر کے درمیان شدید لڑائی
یمن کی مستعفی حکومت کی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے تعز اور الحدیدہ کے مغربی ساحلی علاقوں میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے کیے ہیں۔
-
ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، انصار اللہ یمن
انصار اللہ یمن کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے میلادِ رسولِ اکرم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور لبنان کے خلاف جارحیت، شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور یمن کو نشانہ بنانا امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا حصہ ہے۔
-
یمن قابضین کے لیے جہنم بن جائے گا، صنعا کے فوجی کمانڈروں کا اعلان
یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کی جانب سے درپیش ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کردیا۔
-
انصاراللہ کو کبھی کمزور نہ سمجھیں، نیویارک ٹائمز
امریکی اخبار کے مطابق یمن کی انصاراللہ اپنی بحری صلاحیتوں اور جغرافیائی پوزیشن کے باعث علاقائی اور عالمی سطح پر ایک مؤثر فریق بن چکی ہے۔
-
قرآن مجید کی توہین صہیونیوں کی اسلام دشمنی کا اظہار ہے، عبدالملک الحوثی
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے قرآن کریم کی بے حرمتی کو صہیونیوں کی دینی اقدار سے دشمنی قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے سیاسی و اقتصادی دباؤ بڑھانے اور مسلمانوں سے قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
جارحانہ پالیسیوں کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا، یمنی ماہر کی سعودی عرب کو وارننگ
یمنی عسکری ماہر مجیب شمسان کا کہنا ہے کہ اگر ریاض نے یمن کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیوں اور محاصرے کا سلسلہ جاری رکھا تو صنعاء کے پاس کشیدگی بڑھانے اور سعودی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے کے متعدد آپشنز موجود ہیں۔
-
سعودی عرب کی سلامتی یمن پر جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے، یمنی رہنما
یمنی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے کہا کہ یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کیے بغیر خطے میں پائیدار امن اور سلامتی ممکن نہیں۔
-
یمنی عوام نہ محاصرے کے سامنے جھکیں گے، نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں گے، الحوثی
انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کشیدگی بڑھارہا ہے، یمن محاصرے کا جواب محاصرے سے دے گا۔
-
امریکہ سعودی عرب کے ساتھ یمن پر حملہ کرے گا تو دندان شکن جواب ملے گا، انصار اللہ کا انتباہ
انصار اللہ یمن کے رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ صنعاء، سعودی عرب کے بجائے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔
-
ایران پر حملے اور یمن کے محاصرے کے بعد خطہ بڑے تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، انصار اللہ کا انتباہ
انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ امریکا معاہدوں کا پابند نہیں رہا اور ایران پر حملوں اور یمن کے محاصرے کے باعث خطہ سنگین کشیدگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔