30 جنوری، 2025، 10:34 AM

فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کی امریکی کوششیں ناکام ہوں گی، انصار اللہ

فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کی امریکی کوششیں ناکام ہوں گی، انصار اللہ

انصار اللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انصار اللہ کے ترجمان اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے صدر ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکی اور اسرائیلی ناپاک منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔ فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کی یہ کوششیں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ غزہ کے عوام کو ہمسایہ ممالک کی طرف جبری دھکیلنا خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ فلسطینی عوام، عرب ممالک اور عالمی برادری کے نزدیک یہ منصوبہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

News ID 1929934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha