مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی ایران کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت اور امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ عرب دنیا کے وسائل پر قبضے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کو نظرانداز کرنا مالی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کا مقصد اسلامی ممالک کے قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ شرم الشیخ اجلاس اسی مقصد کے تحت منعقد ہوا۔
ولایتی نے اس اجلاس کو خطے میں امریکی مفادات کے فروغ اور اسرائیلی مظالم کو جواز دینے کی کوشش قرار دیا، اور کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ عرب ممالک کی خودمختاری کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ