8 فروری، 2025، 9:24 AM

ٹرمپ کا غزہ سے متعلق منصوبہ نسل پرستانہ اور فاشسٹ نظریے کی عکاسی کرتا ہے، حزب اللہ

ٹرمپ کا غزہ سے متعلق منصوبہ نسل پرستانہ اور فاشسٹ نظریے کی عکاسی کرتا ہے، حزب اللہ

حزب اللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق متنازعہ منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا نسل پرستانہ منصوبہ فلسطینی عوام کی مزاحمت کے سامنے ناکام ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے فسلطینیوں کو غزہ سے زبردستی بےدخل کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کو نسل پرستی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطیینوں کی غزہ کی پٹی سے جبری بے دخل کرنے کا صدر ٹرمپ منصوبہ قابل مذمت ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ موقف نسل پرستی اور فاشزم پر مبنی ایک نظریے کا واضح اظہار ہے جو پوری انسانیت اور اس کی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ یہ فلسطین اور اس کے عوام کے خلاف ایک نئی جارحیت ہے، جو ناکامی سے دوچار ہوگی۔ ٹرمپ اپنی تمام دھونس اور سازشوں کے باوجود فلسطینی عوام کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتا۔ منصوبہ خاک میں مل جائے گا۔

حزب اللہ نے مزید کہا ہے کہ دشمن جو کچھ جنگ کے ذریعے حاصل نہ کرسکا اسے امن کے نام پر بھی نہیں حاصل کرسکے گا۔ ٹرمپ اور اس کے حامی جلد سمجھ جائیں گے کہ یہ مقدس سرزمین ناقابل تسخیر ہے اور امریکی دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔

حزب اللہ نے تمام عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ کے اس ظالمانہ منصوبے کے خلاف عملی اقدامات کریں، ورنہ صیہونی-امریکی سازش سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔

News ID 1930154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha