25 فروری، 2013، 9:27 PM

ہندوستان

ہندوستان کےخلائی ادارے کاسات مصنوعی سیارے خلاء میں بھجوانے کا اعلان

ہندوستان کےخلائی ادارے کاسات مصنوعی سیارے خلاء میں بھجوانے کا اعلان

مہرنیوز۔25 فروری 2013ء: ہندوستان کے خلائی ادارے کے مطابق ہندوستان ایک ہی مشن کے ذریعے سات مصنوعی سیارے خلاء میں بھجوائے گا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کے خلائی ادارے کے مطابق ہندوستان ایک ہی مشن کے ذریعے سات مصنوعی سیارے خلاء میں بھجوائے گا۔ان مصنوعی سیاروں میں ایک فرانس کے اشتراک سے تیار کیا گیا مصنوعی سیارہ بھی ہے جو دنیا کے سمندروں پر تحقیق میں مدد دے گا۔یہ مصنوعی سیارہ اپنے ساتھ دو ماحولیات کا جائزہ لینے والے آلات لے جائے گا جن کا کام سمندروں میں موجوں اور سطح سمندر کا جائزہ لینا ہے جو فرانس کے خلائی ادارے سی این ای ایس نے تیار کیے ہیں۔

یہ مصنوعی سیارے سوموار کو آندھرا پردیش ریاست کے سری ہاری کوٹا لانچنگ پیڈ سے خلا میں چھوڑے جائیں گے۔ باقی چھ سیاروں میں سے دو کینیڈا اور آسٹریا کے ہیں جبکہ ایک ایک ڈنمارک اور برطانیہ کے ہیں۔ ہندوستان نے دو ہزار آٹھ میں ایک ہی مشن میں دس مصنوعی سیارے بھجوائے تھے جس سے اس کے خلائی منصوبے کو تقویت ملی۔ ہندوستان کا پی ایس ایل وی خلائی راکٹ اب تک پچاس کے قریب مشن خلاء میں لےجا چکا ہے۔

News ID 1817867

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha