مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی وزارتِ جنگ نے ایران کی سرزمین پر جارحیت کرنے والے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار بتدریج جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد پہلے اعلان کردہ اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔
پینٹاگون نے اپنے ڈیٹا بیس میں فضائیہ کے مزید دو اہلکاروں کا اضافہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف جارحیت کے سلسلے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی سرکاری تعداد بڑھا کر 23 کر دی ہے۔
امریکی دہشت گرد وزارتِ جنگ نے ایک بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ کے یہ دونوں اہلکار ایسے واقعات میں ہلاک ہوئے جنہیں ’’غیر مخاصمانہ‘‘ (غیر جنگی) واقعات کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے۔
امریکی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے ایک اہلکار بیماری کے باعث ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے اہلکار کی موت کی وجہ تاحال ظاہر نہیں کی گئی اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے یہ ایسے وقت میں ہے کہ امریکی ذرائعِ ابلاغ کے اعتراف کے مطابق، امریکی حکومت کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے قریب ہونے کے باوجود ایران کے جوابی حملوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی صحیح تعداد کے اعداد و شمار جاری کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ