30 اکتوبر، 2026، 11:24 PM

جامعہ مدرسین قم کا کویت میں آیت اللہ معتوق کو سزائے موت سنائے جانے کے نتائج پر سخت انتباہ

جامعہ مدرسین قم کا کویت میں آیت اللہ معتوق کو سزائے موت سنائے جانے کے نتائج پر سخت انتباہ

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کویت میں آیت اللہ حسین معتوق کو سزائے موت سنائے جانے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے ان کے مقدمے کی فوری تحقیق اور ان کی جان و حقوق اور ان کے ساتھیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی کے مطابق، کویت میں آیت اللہ معتوق کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے جاری کردہ بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کویتی حکام کی جانب سے آیت اللہ شیخ حسین معتوق (حفظہ اللہ) اور ان کے بھائیوں کے خلاف سنایا جانے والا ظالمانہ فیصلہ، ایسے حالات میں جب یہ شخصیات اسلامی معاشرے کے تحفظ اور امتِ اسلامی کے اتحاد کی پاسداری کے میدان میں سرگرم عمل رہی ہیں، خطے میں علمائے کرام اور مکتبِ اہل بیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) کے پیروکاروں کو نشانہ بنانے کی ایک منظم کارروائی شمار ہوتا ہے۔

سزائے موت کے فیصلے جاری کرنے میں لاپروائی اور مسلمانوں کے خون کو مباح سمجھنا، جو بڑے گناہوں اور غضبِ الٰہی کا موجب ہے، تمام افراد، بالخصوص علمائے کرام اور ذمہ دار اداروں پر ایک بھاری اور فوری ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ جائز اور قانونی طریقوں سے انسانی جانوں کے تحفظ، علمائے کرام کے احترام، عدل و انصاف کے نفاذ کو یقینی بنانے اور ایسے ہر اقدام کی روک تھام کے لیے عملی کردار ادا کریں جو بے گناہ اور مظلوم انسانوں کے خون بہانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہم اس ظالمانہ فیصلے کے اجرا کے تمام پہلوؤں اور جزئیات کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور قانونی و شرعی ذرائع سے مقدمے کی تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ذمہ دارانہ اور فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نیز تمام دستیاب صلاحیتوں اور ضروری کوششوں کو بروئے کار لایا جائے، تاکہ ملزمان کے حقوق کی ضمانت، انسانی خون کی حرمت کا تحفظ اور شرعی اصولوں اور نافذ العمل قوانین کے مطابق عدل و انصاف کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

News ID 1942494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha