مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں ایران کی شرائط بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کا خاتمہ، خطے میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی، تیل سے متعلق استثنیٰ کی بحالی اور ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی رہائی، بشمول قطر میں موجود ایرانی اثاثے، ہماری شرائط میں شامل ہیں۔
عراقچی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران آبنائے ہرمز میں عمان کے تعاون سے طے کیے گئے نئے بحری راستے کو تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شرط کے مطابق آبنائے ہرمز میں دیگر تمام بحری راستے بند کیے جانے چاہئیں۔
آپ کا تبصرہ