31 اکتوبر، 2026، 8:37 PM

برطانیہ نے فلسطین کے حامی سویڈش مصنف اور سیاسی کارکن کا داخلہ روک دیا

برطانیہ نے فلسطین کے حامی سویڈش مصنف اور سیاسی کارکن کا داخلہ روک دیا

برطانوی حکومت نے سویڈش مصنف، صحافی اور سیاسی کارکن اینڈریاس مالم کا الیکٹرانک سفری اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں فلسطین کے حامی ایک پروگرام میں شرکت کے لیے لندن آنے سے روک دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی حکومت نے سویڈن سے تعلق رکھنے والے معروف مصنف، صحافی اور سیاسی کارکن اینڈریاس مالم کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مالم بائیں بازو کے معروف دانشوروں اور فلسطینی حقوق کے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی حکام نے اینڈریاس کا الیکٹرانک سفری اجازت نامہ منسوخ کر دیا، جس کے باعث وہ برطانیہ میں داخل نہیں ہوسکے۔ انہیں لندن میں فلسطین کے حامی ایک اجلاس اور تقریب میں شرکت کرکے خطاب کرنا تھا۔

برطانوی وزارت داخلہ نے مالم کا سفری اجازت نامہ منسوخ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی برطانیہ میں موجودگی کو مفاد عامہ کے مطابق نہیں سمجھا گیا۔

اینڈریاس مالم ماحولیاتی مطالعات اور اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے بھی معروف ہیں۔ وہ سویڈن کی لوند یونیورسٹی میں انسانی جغرافیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ ان کی تحریروں اور سیاسی مؤقف میں ماحولیاتی بحران، سرمایہ داری، استعمار اور مسئلہ فلسطین جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔ ان کی معروف تصانیف میں فوسل کیپیٹل (Fossil Capital) اور ہاؤ ٹو بلو اپ اے پائپ لائن (How to Blow Up a Pipeline) شامل ہیں، جن میں فوسل ایندھن پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام پر تنقید اور ماحولیاتی تباہی کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

News ID 1942503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha