مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، تاہم ایران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا موقع دینے کی پالیسی جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایسے ممکنہ طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے ثالثوں کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے برقرار رکھے گا جن کے ذریعے سات روزہ منصوبے پر عمل درآمد کیا جاسکے، حتی کہ اس کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کیوں نہ درکار ہو۔
آپ کا تبصرہ