31 اکتوبر، 2026، 6:35 PM

دشمن کو بھرپور اور جغرافیائی حدود سے ماورا جواب دیں گے؛ دشمن کے اہداف اور اثاثوں کی نئی فہرست تیار

دشمن کو بھرپور اور جغرافیائی حدود سے ماورا جواب دیں گے؛ دشمن کے اہداف اور اثاثوں کی نئی فہرست تیار

جنرل عبداللہی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کے اہداف اور اثاثوں کی نئی فہرست تیار کر لی گئی ہے؛ کہا کہ دشمن کو بھرپور، شدید اور جغرافیائی حدود سے ماورا جواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہان کو رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے دوٹوک حکم کی وصولی کے بعد، مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور حضرت خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے ایرانی قوم کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی کا دانشمندانہ، حکیمانہ اور دوٹوک حکم، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران ان کی گراں قدر ہدایات کی طرح، مسلح افواج کے کمانڈروں اور تمام اہلکاروں کے لیے رہنما اور مشکل کشا ہے۔

مسلح افواج کے جانثار اہلکار اپنے عزیز کمانڈر اور ایرانی اسلامی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ کسی بھی نوعیت اور کسی بھی سطح کی جارحیت کے مقابلے میں آخری دم تک ڈٹے رہیں گے۔

ہم اعلان کرتے ہیں کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج، کمانڈر انچیف اور امامِ امت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ملک اور ایرانی عظیم قوم کے دفاع اور امریکی و غاصب صیہونی دشمنوں کا بھرپور، شدید اور جغرافیائی حدود سے ماورا مقابلہ کرنے کے لیے جدید اور ترقی یافتہ سازوسامان اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو کر تیار ہیں اور یقیناً اپنی اس تیاری کو روز بروز مزید مضبوط بنائیں گی۔

امریکی اور غاصب صیہونی دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر انہوں نے ایک بار پھر اسلامی ایران کی مبعوث شدہ قوم اور ملک کے خلاف جارحیت کی تو انہیں ایک نئے طرزِ عمل اور ایسے ناقابلِ تصور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا جو تیسری مسلط کردہ جنگ سے بھی زیادہ شدید اور مؤثر ہوگا۔ جنگ کا اختتام ہم آپ کے خاتمے کے ساتھ طے کریں گے۔

الله تعالیٰ کی عنایت اور ایران کی عظیم اور غیرت مند قوم کی ہمہ گیر حمایت سے ہماری باوقار مسلح افواج نے پہلے سے کہیں زیادہ وسیع جغرافیائی حدود میں دشمن کے اہداف اور اثاثوں کی ایک نئی فہرست اپنے پیشِ نظر رکھی ہے اور میدانِ عمل میں دشمنوں کو نئے حیرت انگیز تجربات سے دوچار کریں گی۔

News ID 1942513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha