مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ درخواست کریں تو روس دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
دیمتری پیسکوف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روس خلیج فارس کے خطے میں فوجی تصادم کی صورتِ حال پیدا ہونے سے روکنے کے لیے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔
کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر مسئلہ افزودہ یورینیم کا ہے تو روس اسے اپنی سرزمین پر منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
روس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ایران کا معاملہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں اور تبادلۂ خیال کے دوران ہمیشہ زیرِ بحث رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ