مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی حملے میں تعز کے علاقے مقبنہ کے مقام البرح میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 12 شہری شہید ہو گئے۔
واضح رہے شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں یمنی شہری توفیق القوز کے مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب عرب ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج کے حملے کے بعد سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع دمام ایئرپورٹ پر پروازیں ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ