29 اکتوبر، 2026، 4:53 PM

پینٹاگون میں انتظامی بحران، اعلی فوجی منصوبہ ساز برطرف

پینٹاگون میں انتظامی بحران، اعلی فوجی منصوبہ ساز برطرف

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں حکمت عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے شعبے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں تعینات لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

امریکی جریدے ہل نے اس معاملے سے واقف دو امریکی حکام کے حوالے سے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، رپورٹ دی ہے کہ بریٹ سلویا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے شعبۂ حکمت عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی سازی، جسے ’’جی فائیو‘‘ کہا جاتا ہے، کے سربراہ تھے۔ تاحال ان کی برطرفی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

ہل سے گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور مشترکہ افواج، لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا اور ان کے اہل خانہ کی ملک کے لیے 32 سالہ شاندار خدمات پر گہری قدر و منزلت کا اظہار کرتے ہیں۔

جریدے کے مطابق، ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ بریٹ سلویا کی جگہ کون ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

یہ برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران سے متعلق امریکی فوجی منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل مقامی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر ممکنہ حملوں کے منصوبے تیار کیے ہیں، جن پر وائٹ ہاؤس کی منظوری ملنے کی صورت میں نومبر میں ہونے والے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے بعد عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔

بریٹ سلویا کی برطرفی پیٹ ہیگسٹھ کے دور وزارت میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام کے درمیان ہونے والی تازہ ترین تبدیلی ہے۔ ہیگسیتھ نے جنوری 2025 میں امریکی وزارتِ جنگ کی سربراہی سنبھالی تھی۔

News ID 1942459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha