مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے امریکہ اور اسرائیل سے ایران کے خلاف دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی چینل فور سے گفتگو کرتے ہوئے البوسعیدی نے کہا کہ خلیج فارس کی سلامتی خطے کے ممالک کو خود یقینی بنانی چاہیے اور انہیں اس مقصد کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس حقیقت کو سمجھیں گے کہ جغرافیہ نے انہیں ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے اور ایران بھی اسی جغرافیائی حقیقت کا حصہ ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں سلامتی کے موجودہ انتظامات میں تبدیلی اور ایک نئے سکیورٹی فریم ورک کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے مطابق، اس نئے نظام میں امریکہ پر انحصار کم کیا جانا چاہیے اور خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کے معاملات میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ