خلیج فارس
-
ایران کے کاری ضربوں سے امریکی اسلحے کی کمی تک، پینٹاگون نے ٹرمپ کے دعووں کی تردید کردی
پینٹاگون نے ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام کے دعووں کے برعکس جنگ کے بھاری اخراجات، امریکی فوجی سازوسامان کو پہنچنے والے نقصانات اور اسلحے کی کمی کی تفصیلات ظاہر کر دی ہیں۔
-
صلالہ میں آبنائے ہرمز اجلاس ملتوی، علاقائی مشاورت جاری
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب، اردن، کویت اور عمان کے ہم منصبوں سے خطے کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں پر بات چیت کی۔
-
عمان اجلاس کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں، عرب تجزیہ کار
معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ پیر کو عمان کے شہر صلالہ میں ایران اور خلیج فارس کے 6 عرب ممالک کے درمیان ہونے والے اجلاس کو کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔
-
عرب وزرائے خارجہ کے اعلامیے میں عائد الزامات بے بنیاد ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں ایران کے خلاف عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سیاسی دعوے تاریخی، جغرافیائی اور قانونی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
-
خلیج فارس میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کرگئی
امریکی جارحیت اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، برینٹ خام تیل کے نرخ جولائی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
آبنائے ہرمز میں امریکی زیر آب جاسوسی نظام کیسے سپاہ پاسداران کے ہاتھ لگ گیا؟
سپاہ پاسداران نے انٹیلیجنس اور عملی نگرانی کی بنیاد پر امریکی ساختہ زیر آب خودکار نظام Dive-LD کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جسے امریکی بحریہ مستقبل کی زیر آب جنگ کے لیے تیار کرتی تھی۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
ایران کے خلاف جنگ کے اہداف کیوں پورے نہ ہوسکے؟ امریکہ میں واشنگٹن کی دفاعی طاقت پر سوالات اٹھنے لگے
چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود امریکی و اسرائیلی حملوں کے اعلان کردہ مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکے، جس کے بعد خود امریکی میڈیا، تھنک ٹینکس اور حکام جنگ کے نتائج، بڑھتے اخراجات اور واشنگٹن کے محدود ہوتے اختیارات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
-
خلیج فارس میں عدم استحکام کی وجہ امریکہ کی جارحانہ کارروائیاں ہیں، بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری تک مکمل طور پر کھلی تھی، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی اور جہاز رانی متاثر ہوئی۔
-
او آئی سی، ایرانی ٹینکروں پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے، ایرانی مشن
اسلامی تعاون تنظیم میں ایرانی مشن نے آئل ٹینکروں پر امریکی میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
اقتصادی دباؤ اور ناکہ بندی کی قیمت ایران سے زیادہ امریکا کو چکانا پڑے گی، پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی ناکہ بندی اور دباؤ سے واشنگٹن کو تہران کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور ایرانی قوم پابندیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
-
مشتبہ نقل و حرکت پر نشانہ بنایا جائے گا، سپاہ پاسداران کا کشتیوں کو انتباہ
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب موجود تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر مجاز آبی راستوں سے گزرنے کی کوشش پر نشانہ بنایا جائے گا۔
-
جارحیت جاری رہی تو مزید شدید حملے ہوں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا امریکہ کو انتباہ
ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی بحری جہازوں کو ہراساں کرنا یا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھی تو امریکی جنگی بحری جہازوں کو پہلے سے زیادہ شدید اور وسیع حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی جہاز پر حملہ؛ دشمن فرار ہونے پر مجبور
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک جنگی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دونوں بحری جہاز فرار ہوگئے۔
-
امریکی دہشت گردوں کا خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں 3 ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ
صوبۂ بوشہر کے جزیرہ خارک میں ایرانی قومی ٹیلیویژن کے نمائندے کے مطابق، ایک ایرانی آئل ٹینکر کو جزیرہ خارک کے اطراف میں امریکی دہشت گرد فوج نے نشانہ بنایا؛تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
تمام دشمنوں سے ایک وقت میں جنگ؟
آج ایران کے بارے میں ایک عجیب منطق سننے کو ملتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر ایران امریکہ کا مخالف ہے تو اسے اسرائیل کے خلاف بھی اسی وقت مکمل جنگ لڑنی چاہیے۔ اگر اسرائیل اس کا دشمن ہے تو پھر امریکی اڈوں کو جواب دینے کے بجائے اسرائیل پر حملے کیوں نہیں کرتا؟
-
جزیرہ لارک پر امریکی جارحیت، ایران کا سلامتی کونسل کو خط
ایران نے جزیرہ لارک پر امریکی فوجی حملے کو اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایران پر پابندیوں سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، عرب ممالک کا امریکہ کو پیغام
عرب اخبار کے مطابق خلیج فارس کے بعض عرب ممالک نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ اور پابندیوں سے متعلق امریکی پالیسی زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور خطے میں مستقل بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
-
خلیجِ فارس میں 20 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ضبط، 6 ملزمان گرفتار
ایران کے صوبۂ ہرمزگان کے سرحدی محافظوں نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک بارج کو شناخت کرکے کاروائی کی، جس کے نتیجے میں 20 لاکھ لیٹر ڈیزل ایک غیر ملکی بحری جہاز کو منتقل ہونے سے روک دیا گیا اور 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
ایرانی حملوں سے امریکی خفیہ تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے امریکا کے انٹیلی جنس مراکز اور نگرانی کے آلات کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔
-
خلیج فارس میں دشمن کا کوئی جنگی جہاز موجود نہیں، جنرل محبی
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ دشمن کے تمام جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے کم از کم 400 کلومیٹر دور جاچکے ہیں، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے پانیوں اور آمدنی میں حصے کے حوالے سے اتفاق ہو چکا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی نگرانی صرف ریڈار تک محدود نہیں، درست نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے، ترجمان سپاہ
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی بحری نگرانی کا نظام صرف معلوم ریڈارز تک محدود نہیں، بلکہ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر حساس مقامات پر موجود بحری اہداف کی درست نشاندہی کی جاسکتی ہے۔
-
خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر جرمانہ اور ضبطی کی کارروائی ہوگی، ایران کی وارننگ
آبنائے ہرمز میں ایرانی ٹرانزٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی، جبکہ ایسے جہازوں کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر جہاز بھی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔
-
خطے میں غالب طاقت ایران ہے، امریکہ یا اسرائیل نہیں، امریکی اخبار
امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان حالیہ محاذ آرائی کے بعد مشرق وسطی کے طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور خطے کے ممالک نئی حقیقت کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
فوجی حملوں سے اقتصادی پابندیوں تک؛ ٹرمپ آخری حد تک کیوں پہنچ گئے ہیں؟
دفاعی میدان میں ایران کے خلاف ہزیمت آمیز خ شکست کے بعد ٹرمپ اپنی ساکھ بچانے کے لیے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
-
ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی جاری رکھنے پر توجہ مرکوز ہے، قطر
قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ کی موجودہ کوششیں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی جاری رکھنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے، امریکہ کے پاس جنگ سے نکلنے کا کوئی اچھا راستہ نہیں، عالمی میڈیا
امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ طویل جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش، بڑھتی توانائی قیمتوں اور بڑھتے فوجی اخراجات نے امریکہ کے لیے جنگ سے باعزت طور پر نکلنے کے راستے محدود کر دیے ہیں۔
-
خطے کے ممالک امریکہ کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، جنرل عبداللہی کی وارننگ
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے خلیج فارس کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی فوجی مدد یا اسے سہولت فراہم کرنا براہ راست تعاون تصور کیا جائے گا۔
-
خطے کے بحران کا واحد حل جنگ بندی اور مذاکرات کی میز پر واپسی ہے، قطر
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ دوحہ کی کوششیں کشیدگی میں اضافے کو روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، جنگ بندی اور بحران کے فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے پر مرکوز ہیں۔
-
بہت جلد ٹرمپ کی عقل ٹھکانے آجائے گی، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران بہت جلد آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کے توہمات دور کرے گا۔
-
طویل تعییناتی کے دوران ابراہام لنکن کو درپیش مشکلات، امریکی سابق بحری سربراہ کا انکشاف
امریکی بحریہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں محفوظ اڈوں کی کمی کے باعث یو ایس ایس ابراہام لنکن کو طویل عرصے تک سمندر میں رہنا پڑا۔