19 فروری، 2024، 8:38 AM

ایرانی بحریہ خطے میں سب سے بڑی طاقت ہے، باقر ذوالقدر

ایرانی بحریہ خطے میں سب سے بڑی طاقت ہے،  باقر ذوالقدر

مجمع تشخیص مصلحت کے سیکریٹری جنرل محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کی برکت سے ایران نے سمندری سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے قابل قدر ترقی کی ہے اسی لئے ہماری بحریہ خطے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت کے سیکریٹری جنرل محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ایرانی بحری فلیٹ 86 نے دنیا کے گرد چکر کاٹنے میں کامیابی حاصل کی جس سے سمندری میدان میں ایرانی بحریہ کی طاقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے دنیا پر ثابت کردیا کہ ہماری بحریہ دنیا میں اہم مقام حاصل کرچکی ہے۔ 

ذوالقدر نے مزید کہا کہ سمندر کو کثیر مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اسی لئے قرآن میں بھی سمندر سے وسائل نکالنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔ آج دنیا میں غذائی اور تیل کی مصنوعات کی تجارت کا سب سے بڑا ذریعہ سمندر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے سمندری راستے سے دنیا کے مختلف خطوں پر اپنی اجارہ داری قائم کی اور ملکوں پر قبضہ کیا۔ انقلاب کے بعد ایران نے بحری شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

News ID 1921996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha