مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ’’امن و اعتماد کے بین الاقوامی سال‘‘، ’’بین الاقوامی یومِ غیر جانبداری‘‘ اور ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
اسی موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان باضابطہ ملاقات بھی طے شدہ ہے، جو عشق آباد میں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ