6 دسمبر، 2025، 9:43 PM

سمندری پانی میٹھا کرکے وسطی ایران تک پہنچانے کا اہم منصوبہ شروع

سمندری پانی میٹھا کرکے وسطی ایران تک پہنچانے کا اہم منصوبہ شروع

خلیج فارس اور بحیرۂ عمان سے سمندری پانی میٹھا بناکر منتقل کیا جائے گا تاکہ اصفہان کی صنعتوں اور مرکزی علاقوں میں مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے نمکین پانی کو میٹھا بناکر اصفہان منتقل کرنے کے ایک بڑے قومی منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

یہ منصوبہ بنیادی طور پر مبارکہ اسٹیل کمپنی کے بھرپور تعاون سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبہ اصفہان کی صنعتی ضروریات کے لیے پائیدار اور مستقل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

دو سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر مجموعی طور پر 350 کھرب ریال لاگت آئی، جبکہ 800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے سمندری پانی کو صاف کرکے ملک کے وسطی علاقوں تک منتقل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے مبارکہ اسٹیل سمیت خطے کی کئی صنعتوں کا دریائے زایندہ کے آبی ذخیرے پر انحصار ختم ہوجائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ باہمی تعاون، ہم آہنگی اور ماہرین کی منصوبہ بندی پر بھروسے کے ذریعے ایران آبی قلت جیسے سنگین مسائل پر قابو پاسکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مستقبل میں صنعتی اور آبادیاتی ترقی کا رخ ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں کی جانب منتقل کرنا ناگزیر ہے، تاکہ قدرتی وسائل پر دباؤ کم کیا جاسکے اور متوازن ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ سمندری پانی کی ترسیل جیسے منصوبوں سے نہ صرف صنعتی استحکام میں مدد ملے گی بلکہ ملک کے آبی بحران سے نکلنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

News ID 1936933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha