6 دسمبر، 2025، 8:50 PM

ایران نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت کی ہے، ائیر فورس کمانڈر

ایران نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت کی ہے، ائیر فورس کمانڈر

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے کہا ہے کہ ملک نے علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑے اور نمایاں قدم اٹھائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم طلبہ کے موقع پر ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل واحدی نے کہا کہ ایران نے علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم اور بڑے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈروں اور افسروں کو دو نمایاں خصوصیات، یعنی وعدہ وفائی اور مہارت سے آراستہ ہونا چاہیے، تاکہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تعمیری تعلقات ان کی علمی اور اخلاقی نشوونما میں اہم کردار ادا کریں۔  

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت ہر ادارے کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور اس حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کے درمیان مؤثر تعاون قائم ہونا چاہیے۔  

اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں سردار واحدی نے دشمن کی شناختی جنگ (Cognitive Warfare) کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج کا دشمن ایرانی نوجوانوں کی فکر کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے درست تعلیم اور اخلاقیات کا امتزاج تربیت اور اخلاقی فضیلتوں کے استحکام کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای کا کردار ایران کی کامیابیوں میں نمایاں رہا ہے، اور قیادت کا کردار ملک کے اہداف کے حصول میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

News ID 1936931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha