7 دسمبر، 2025، 10:46 PM

سپاہ پاسداران کے سربراہ کا اسٹیلتھ میزائل ٹیکنالوجی تیز کرنے پر زور، دشمن کو فیصلہ کن جواب کی دھمکی

سپاہ پاسداران کے سربراہ کا اسٹیلتھ میزائل ٹیکنالوجی تیز کرنے پر زور، دشمن کو فیصلہ کن جواب کی دھمکی

میجر جنرل محمد پاکپور نے دشمن کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے ایران کی اسٹیلتھ میزائل صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صہیونی رژیم نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اسے ماضی سے کہیں زیادہ سخت اور پشیمان کن جواب دیا جائے گا۔

تہران میں امام حسینؑ یونیورسٹی میں یوم طلباء کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پاکپور نے کہا کہ جون میں صہیونی حکومت اور امریکا کی جانب سے مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ کا ایران نے مکمل اور باریک بینی سے جائزہ لیا ہے، جس میں اپنی اور دشمن کی دونوں طرح کی قوتوں اور کمزوریوں کا تجزیہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ دراصل ٹیکنالوجی کی جنگ تھی، جس میں ایران کے مقابل صرف صہیونی حکومت نہیں بلکہ امریکا، یورپ اور دیگر کئی ممالک بھی شامل تھے، یوں ایران کو عملی طور پر عالمی ٹیکنالوجی کے مقابل کھڑا ہونا پڑا۔ اس جنگ میں نگرانی، تعاقب اور ہدف کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت دونوں جانب ایک بنیادی عنصر کے طور پر استعمال ہوئی۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے واضح کیا کہ دشمن اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں اسے پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن جواب ملے گا، اسی لیے دشمن اپنے ہی تجزیوں کی بنیاد پر ایسے کسی اقدام سے گریز کررہا ہے۔

میجر جنرل پاکپور نے ایران کی مسلسل تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن جنگ کے بعد اپنی کمزوریوں کو دور کرنے میں مصروف ہے، اس لیے ایران کو بھی نہ صرف اپنی خامیوں کو دور کرنا ہوگا بلکہ دشمن کے ممکنہ اقدامات کا بھی بغور جائزہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سائنسی مراکز، بالخصوص امام حسینؑ یونیورسٹی، دفاعی سازوسامان اور ہتھیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فضائی دفاع اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں مزید کام کی ضرورت ہے، اور اگر ایران اپنے میزائلوں کو اسٹیلتھ صلاحیتوں سے لیس کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو صہیونی حکومت کے دفاعی نظام کو چیرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ایرانی عسکری قیادت نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہوگا۔

News ID 1936956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha