8 دسمبر، 2025، 2:51 PM

تل ابیب میں اعلی سیکیورٹی قیادت کے درمیان داخلی جنگ کا خطرہ  

تل ابیب میں اعلی سیکیورٹی قیادت کے درمیان داخلی جنگ کا خطرہ  

عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتز آرمی چیف ایال زامیر کو استعفا دینے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، جبکہ زامیر اس پر آمادہ نہیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبری زبان کے میڈیا نے فوجی ذرائع انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتز آرمی چیف ایال زامیر کو ہٹانے اور استعفا دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

ذرائع کے مطابق زامیر کسی بھی صورت میں استعفا دینے پر تیار نہیں ہیں۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ اختلافات اب شخصی نہیں رہے بلکہ ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔  

ان کا کہنا ہے کہ کاتز اور زامیر کے درمیان یہ جنگ اسرائیلی فوج کو زوال اور نابودی کی طرف دھکیل سکتی ہے، جو پہلے ہی افرادی قوت کے بحران کا شکار ہے۔  

صہیونی اخبار نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ وزیرِ جنگ اور آرمی چیف کے درمیان بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اس کے حل کی کوئی نشانی نظر نہیں آتی۔  

اخبار نے مزید کہا کہ کاتز کی نئی جنگ افروزی کی خواہش اس وقت سامنے آئی ہے جب فوجی کمانڈرز اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی نئے جنگی منظرنامے سے بچنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

News ID 1936966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha