مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مشہد آمد کے بعد شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر پزشکیان صوبہ خراسان رضوی کے مقدس شہر مشہد کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام کے دارالذکر رواق میں حاضری دی اور شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف جنگی جارحیت کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سمیت اعلی فوجی کمانڈر اور متعدد شہری شہید ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ