شہید امام خامنہ ای
-
ایران اور عراق نے اپنی تقدیر کے فیصلے کا اختیار بڑی طاقتوں سے چھین لیا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ثابت کیا کہ وہ بیرونی دارالحکومتوں میں اپنے مستقبل کے فیصلے قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
-
-
تہران، مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کا چہلم
مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ملکی سیاسی، عدالتی اور عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
-
تہران، مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کا چہلم، اعلی حکام کی شرکت+ویڈیوز/تصاویر
مصلائے امام خمینی میں شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ملکی سیاسی، عدالتی اور عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
-
شہید رہبر کے اصولوں کے تحت عزت مندانہ معاہدہ کیا، دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ حالیہ معاہدہ عزت اور طاقت کے ساتھ، شہید رہبر کے طے کردہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھایا گیا اور ایران نے دشمنوں کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کی۔
-
شہید امام خامنہ ای کا چہلم، تہران، قم اور مشہد میں تقریبات ہوں گی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے مطابق آیت اللہ العظمی شہید سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تہران، قم اور مشہد میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
-
رہبر اور ولی فقیہ کا حکم حرف آخر ہے، قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ان کے لیے شہید امام خامنہ ای اور موجودہ رہبر معظم کے درمیان کوئی فرق نہیں، ولی فقیہ اور رہبر کا حکم ہی حرف آخر ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
کوفہ کا واقعہ دوبارہ نہیں دہرایا گیا؛ 150 شب تک جاری رہنے والی عوامی استقامت اور وفاداری
رہبر انقلاب کی شہادت کے اعلان سے اربعین کی تیاریوں تک جاری رہنے والے عوامی اجتماعات کو ایک ایسی تاریخی داستان قرار دیا جارہا ہے جس میں ایرانی عوام نے اہل بیتؑ کی راہ سے عملی وفاداری کا مظاہرہ کیا۔
-
شہید رہبر کا انتقام امریکی فوج کا انخلاء اور صہیونی حکومت کا خاتمہ ہے، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران نے کہا کہ امام شہید کے خون کا انتقام امریکی افواج کے خطے سے انخلا اور اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا، جبکہ آبنائے ہرمز ایران کی نگرانی اور انتظام میں رہے گی۔
-
شہید امام خامنہ ای کے خون کا اصل انتقام پوری امت مسلمہ لے گی، آیت اللہ علم الھدی
خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے کہا ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای کے خون کا بدلہ صرف ایک حکومتی معاملہ نہیں بلکہ امت اسلام کا دینی فریضہ ہے۔
-
تہران: شہید رہبر انقلاب آیتالله سید علی خامنهای کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد
مصلائے امام خمینی میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد، شہید رہبر انقلاب کے اہل خانہ، اعلی حکومتی و عسکری حکام اور غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی۔
-
صبر کا مطلب خاموشی نہیں، دشمنان انسانیت کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے، آیت اللہ مصطفی خامنہ ای
شہید رہبر کے بڑے فرزند آیتالله سید مصطفی حسینی خامنهای نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات کے مطابق صبر کا مقصد راستے پر ثابت قدم رہنا ہے، البتہ عالمی شرپسند عناصر کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔
-
پہلا عالمی امامِ شہید شاعری ایوارڈ
پہلے عالمی "امام شہید" شاعری ایوارڈ کی اختتامی تقریب آج اسلامی جمہوریہ ایران کی سازمان ثقافت و روابط اسلامی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی سید عباس صالحی اور فارسی زبان و ادب اکیڈمی کے سربراہ غلام علی حداد عادل سمیت علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
-
رہبر انقلاب کے پیغام کی عالمی میڈیا میں بازگشت، خون شہدا کے انتقام پر تاکید سرخی بن گئی
عرب، ترک، یورپی اور دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے رہبر انقلاب کے پیغام کو نمایاں انداز میں شائع کرتے ہوئے خون شہدا کے انتقام اور عوامی عزم سے متعلق بیانات کو اپنی سرخیوں میں جگہ دی۔
-
رہبر شہید انقلاب کی یاد میں کل ایرانی فوج کے تمام یونٹوں میں تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی
تقریبات میں کلام پاک کی تلاوت، خطاب اور رہبر شہید انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوز خوانی کی جائے گی جبکہ کمانڈرز، اہلکار اور ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔
-
جنگ کے بعد ایران کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگئی ہیں، قائم مقام وزیر دفاع
ایرانی قائم مقام وزیر دفاع نے کہا ہے کہ جنگ کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاعی ٹیکنالوجی، میزائل اور ڈرون کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور مسلح افواج مکمل ہم آہنگی کے ساتھ دفاعی استعداد کو مسلسل بہتر بنا رہی ہیں۔
-
انتقام قوم کا مطالبہ ہے اور یہ لازمی طور پر لیا جائے گا، رہبر معظم
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اور دیگر شہدا کے خون کا انتقام مجرم قاتلوں سے لیا جائے گا، یہ ملت ایران کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور پورا ہوگا۔
-
امریکہ سے دوستی کا پیغام انقلاب سے انحراف ہے، سید علی خمینی
امام خمینی کے پوتے نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہرگز صلح نہیں، جو شخص امریکہ کو دوستی کا پیغام دے کر انقلاب کے اصولوں سے پیچھے ہٹنا چاہے، وہ درست راستے پر نہیں ہے۔
-
امام شہید انقلاب کے راستے کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے، جنرل حاتمی
ایرانی بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت انقلاب اسلامی کے نظریات سے مضبوط وابستگی کا واضح پیغام ہے۔
-
مجلس خبرگان رہبری کا قائد شہید کی تشییع میں شریک عوام اور انتظامیہ کو خراج تحسین
مجلس خبرگان رہبری نے کہا کہ شہید رہبر انقلاب کی تاریخی تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت نے قومی وحدت، ولایت سے وفاداری اور استقامت کے عزم کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔
-
شہید کے قاتلوں کو دیر یا جلد اپنے انجام تک پہنچائیں گے، جنرل عبداللہی
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گی اور شہید رہبر انقلاب و دیگر شہدا کے قاتلوں کو دیر یا جلد ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع، ایران کی قومی یکجہتی اور دفاعی قوت کا نیا پیغام
شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ایران عوامی یکجہتی اور قومی استحکام کے باعث مضبوط ہے، جس سے اس کے بارے میں کیے جانے والے کئی عالمی اندازے بدل گئے۔
-
رہبر شہید امت حرم امام رضا علیہ السلام میں آسودۂ خاک کر دیے گئے
شہید رہبر کے جسدِ مطہر کو جمعہ، 19 تیر 1405 ہجری شمسی کی صبح، حضرت ثامن الحجج امام رضا علیہ السلام کے نورانی حرم کے دارالذکر میں آسودۂ خاک کر دیا گیا۔
-
مشہد: شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشیع ختم، تدفین کی تیاریاں مکمل
تہران، قم اور عراق میں شہید امام خامنہ ای کی تاریخ ساز تشیع کے بعد مشہد مقدس میں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
-
حرم رضوی رہبر شہید کے استقبال کے لیے تیار، شہید امام خامنہ ای کا جسد مطہر مشہد پہنچ گیا
تہران، قم، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شاندار تشییع کے بعد رہبر شہید انقلاب اسلامی کے جسد خاکی کو مشہد مقدس منتقل کر دیا گیا، جہاں آج روضہ امام رضاؑ میں تشییع، نماز جنازہ اور تدفین ہوگی جبکہ کئی ملین زائرین اور سوگوار اس تاریخی موقع پر شریک ہیں۔
-
شہید امام خامنہ ای سالار شہداء کربلا کے آغوش میں+ویڈیوز/تصاویر
عراق کے شہروں نجف اور کربلا میں شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی کا لاکھوں عزاداروں نے پرجوش استقبال اور تاریخی انداز میں تشییع کی، جبکہ عوام نے مزاحمتی محاذ کے اصولوں سے ایک بار پھر وفاداری کا عہد دہرایا۔
-
نجف اشرف: شہید امام خامنہ ای نماز جنازہ ادا کی گئی
نجف اشرف میں آیت اللہ تقی حکیم کی اقتداء میں شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
-
عراق کے شہروں میں شہید امام خامنہ ای کی باشکوہ تشییع جاری+ویڈیوز/تصاویر
نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں عراق بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوئے، حشد شعبی کے مطابق شرکا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ کربلا گورنری نے مجموعی طور پر 70 لاکھ افراد کی شرکت ریکارڈ کی ہے۔
-
نجف اشرف: شہید امام خامنہ ای کی تاریخی تشییع، لاکھوں عزاداروں کی عقیدت بھری شرکت+ویڈیوز/تصاویر
نجف اشرف میں شہید امام خامنہ ای کے جنازے کا تاریخی جلوس شروع ہوگیا، جہاں لاکھوں عراقی اور زائرین نے حضرت امام علیؑ کے روضۂ مبارک کے جوار میں اپنے محبوب رہنما کو پرسوز انداز میں الوداع کہا۔
-